ایکنا نے ینی شفق کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شمال مغربی ترکی کے شہر کاراسو کی بلدیہ نے ایک خوشگوار اور معنوی فضا میں ان بچیوں کے اعزاز میں پُروقار تقریب منعقد کی، جنہوں نے مکمل قرآن کریم حفظ کیا۔
یہ تقریب حفظ قرآن مکمل کرنے والی طالبات کی ایک باوقار ریلی سے شروع ہوئی، جو شہر کے سوشل ڈیولپمنٹ سینٹر میں جاری رہی۔
اس روح پرور محفل میں علاقائی مفتی، ممتاز آئمہ کرام، اور مقامی حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے قرآنی تلاوت اور دل کو چھو لینے والی تقاریر کے ذریعے شرکاء کو روحانی پیغام دیا۔
یہ تقریب عوام کی جانب سے بڑی تعداد میں سراہا گئی، اور اس موقع پر ترکیہ کے محکمہ دیانت کے سربراہ کا خصوصی پیغام بھی حاضرین تک پہنچایا گیا۔/
4294180